Aaj News

جمعرات, دسمبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Akhirah 1446  

صرف 36 لاکھ روپے میں ’موسٹ افورڈیبل‘ کار!

ہونڈا امیزا 2024 بھارت کی واحد کار ہے جس میں ایڈوانسڈ ڈرائیور اسسٹنس سسٹم دیا گیا ہے۔
شائع 04 دسمبر 2024 05:08pm

بھارت میں ایک ایسی کار متعارف کرائی گئی ہے جس میں جدید نوعیت کا ایسا نظام بھی موجود ہے جو کسی بھی مشکل لمحے میں ڈرائیور کی مدد کرتا ہے۔ اِسے ایڈوانسڈ ڈرائیور اسسٹنس سسٹم کہا جاتا ہے۔

ہونڈا کمپنی نے دعوٰی کیا ہے کہ 8 لاکھ روپے میں پیش کی جانے والی یہ بھارت کی سب سے افورڈیبل کار ہے۔ پاکستانی کرنسی میں یہ رقم تقریبا ساڑھے پچیس لاکھ بنتی ہے۔

چند اضافی خصوصیات کے ساتھ یہ کار شو روم سے باہر آنے پر 10 لاکھ 90 ہزار بھارتی روپے میں پڑتی ہے یعنی پاکستانی کرنسی میں اس کی قیمت 35 لاکھ 97 ہزار روپے بنتی ہے۔

بھارت میں ہونڈا اب ہر طرح کی گاڑی میں اے ڈی اے ایس پیش کر رہی ہے۔ جدید ترین سیسنسرز سے مزین گاڑیاں حادثات کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

بھارت میں ہونڈا اب واحد آٹو میکنگ ادارہ ہے جس کی تیار کردہ ہر طرح کی گاڑیوں میں اے ڈی اے ایس کا مکمل پورٹ فولیو ہے۔

دی 2024 امیز کمپیکٹ سیڈان کی تھرڈ جنریشن ایویٹار ہے۔ پہلی جنریشن کی کاریں 2013 اور سیکنڈ جنریشن کی کاریں 2018 میں متعارف کرائی گئی تھیں۔ اب تک اس کار کے 5 لاکھ 80 ہزار یونٹ فروخت ہوچکے ہیں۔

MOST AFFORDABLE CAR

HONDA AMAZE 2024

ADAS EQUIPPED

Rs. 1.9 MILLION