چیئرمین پی سی بی کا بلائنڈ کرکٹ ٹیم کیلئے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایک کروڑ روپے کا چیک دینے کا اعلان کردیا۔
محسن نقوی نے حال ہی میں ورلڈ کپ جیتنے والی بلائنڈ کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ میں فتح حاصل کرنا پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہٹ دھرمی، پارٹنر شپ فارمولا بھی مسترد کر دیا
انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت تھوڑے وقت میں ٹیم میں چیزیں بہتر کرنے کی کوشش کی، جس طرح انڈر 19 اور پاکستان شاہین اہم ہیں اسی طرح بلائنڈ ٹیم بھی اہم ہے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو یقین دلایا کہ انہیں بھرپور سپورٹ کیا جائے گا۔
پاکستان سب سے زیادہ ٹی 20 میچز کھیلنے والی ٹیم بن گئی، کتنے میچز جیتے اور ہارے؟
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا تھا۔