جنوبی کوریا میں مارشل لا، فوجی اہلکار کی بندوق پکڑنے والی بہادر خاتون کی ویڈیو وائرل
جنوبی کوریا کے صدر نے گذشتہ شب ملک میں پہلی بار اچانک مارشل لا لگانے کا اعلان کر دیا، فوجی اہلکار کی بندوق پکڑنے والی بہادر کورین خاتون کی ویڈیو پوری دنیا میں وائرل ہوگئی۔
ملک میں مارشل لاء کا اعلان ہوتے ہی مسلح فوجی اہلکار قومی اسمبلی میں داخل ہو رہے ہیں، اس دوران ایک عورت بندوق کی نوک پر ان کے سامنے پہلے تو بے بس کھڑی نظرآئی لیکن پھر اس نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوجی اہلکار کی بندوق پکڑ کر اسے روکنے کی کوشش کی۔
جنوبی کوریا کے صدر کو صرف چھ گھنٹوں کے بعد مارشل لا اٹھانا پڑگیا
خاتون آہن گوی رائیونگ نے بتایا کہ میں نے اس وقت کچھ سوچا نہیں تھا، تاہم میں صرف اتنا جانتی تھی کہ ہمیں ملک میں اس مارشل لا اور فوجی اہلکاروں کےاسمبلی میں داخلے کو روکنا ہوگا۔
اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کی 35 سالہ ترجمان آہن نے قومی اسمبلی پہنچتے ہی اس کی لائٹوں کو بند کرنا شروع کر دیا کیونکہ ہیلی کاپٹر مسلسل اسمبلی کیی عمارت کے اوپ چکر لگا رہے تھے۔
اس نے بتایا کہ جب وہ مرکزی عمارت تک پہنچی تو فوج کے سپاہی حکام، معاونین اور شہریوں کا سامنا کر رہے تھے،جب فوج نے پیش قدمی شروع کی تو میں بھی آگے بڑھی اور اہلکاروں کو روکا ۔
بہادور خاتوں نے کہا کہ میں ایمانداری سے بتائوں تو صورت حال پر پہلے تو میں ڈرگئی لیکن اس طرح کے تصادم کو دیکھ کرمیں نے دل میں سوچا کہ میں خاموش نہیں رہ سکتی، مجھے بھی کچھ کرنا ہوگا۔
ترقی یافتہ ممالک میں مارشل لاء لگنے پر کیا ہوتا ہے؟ دلچسپ مناظر دیکھیں
اپنے جذبات پر قابو رکھنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے آہن نے کہا کہ یہ دل دہلا دینے والا اور مایوس کن ہے کہ یہ اکیسویں صدی میں جنوبی کوریا میں ایسا ہو رہا ہے۔