Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہٹھ دھرمی، پارٹنر شپ فارمولا بھی مسترد کردیا

پی سی بی نے اگلے 3 سال نیوٹرل وینیو پرکھیلنے کا پلان دیا تھا, بھارتی میڈیا کا دعویٰ
اپ ڈیٹ 04 دسمبر 2024 05:03pm

بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہٹھ دھرمی جاری ہے، اور بھارت نے پی سی بی کے پارٹنرشپ فارمولا سے بھی پیچھے ہٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہائبرڈ ماڈل کی ضد کرنے والا بھارت اب چیمپئنز ٹرافی کے لیے پارٹنرشپ فارمولا قبول کرنے سے انکار کر رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے اگلے تین برسوں کے لیے نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کا پلان پیش کیا تھا، اور پاکستان نے بھارت اور آئی سی سی سے تحریری ضمانت بھی مانگی تھی۔

اس معاملے پر ایک دو روز میں بھارتی کرکٹ بورڈ کی میٹنگ بلائے جانے کا امکان ہے۔ یہ صورتحال دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کے تعلقات میں مزید پیچیدگی پیدا کر سکتی ہے۔

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

Icc Champions Trophy 2025

icc champions trophy