طالبان حکومت نے خواتین کو نرسنگ اور دائی کے کورسز کرنے سے روک دیا
افغان وزارت صحت کے حکام نے تعلیمی اداروں کے سربراہان سے ملاقات میں اس پابندی سے آگاہ کیا
طالبان حکومت نے افغانستان میں خواتین کی صحت کی تعلیم حاصل کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان قیادت نے خواتین کو نرسنگ اور دائی کے کورسز سمیت صحت کی تعلیم حاصل کرنے سے روکنے کا حکم جاری کردیا۔
افغان وزارت صحت کے حکام نے تعلیمی اداروں کے سربراہان سے ملاقات میں اس پابندی سے آگاہ کیا، تاہم ابھی تک کوئی تحریری حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ افغان طالبان پہلے ہی خواتین کی یونیورسٹی اور ثانوی تعلیم پر پابندی لگا چکے ہیں، جس کے بعد شعبہ صحت اور اس کے ادارے خواتین کے لیے واحد تعلیم حاصل کرنے کا ذریعہ تھے۔
afghanistan
afghan taliban
مقبول ترین
Comments are closed on this story.