گولڈن ٹیمپل، بھارت میں سکھ رہنما پر قاتلانہ حملہ
بھارت میں شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) پارٹی کے رہنما سکھبیر سنگھ بادل قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان پر قاتلانہ حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ امرتسر میں گولڈن ٹیمپل کے پاس موجود تھے۔ ان پر ببر خالصہ انٹرنیشنل کے سابق رکن نے گولی چلادی۔
سکھبیرا بادل کے ساتھ کھڑے مستعد ’محافظ‘ کی بروقت مداخلت کے باعث گولی سکھ رہنما کو نہیں لگی، محافظ نے حملہ آور کا مقابلہ کیا اور اس پر قابو کرلیا۔
اس کے باوجود کہ حملہ آور گولی چلانے میں کامیاب ہو گیا۔
اے ڈی سی پی ہرپال سنگھ نے کہا کہ یہاں سیکورٹی کے مناسب انتظامات تھے، سکھبیر کو مناسب طریقے سے کور دیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ’حملہ آور نارائن سنگھ چورا کل بھی یہاں تھا، لیکن آج اس کو موقعہ ملا‘۔ ان کا کہنا تھا کہ “سیکورٹی کے انتظامات مناسب تھے، شوٹرنے کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکا۔