Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی کامیڈین کو اغوا کیا گیا تھا، اہلیہ کا انکشاف

سنیل پال گھر واپس آگئے ہیں ۔ پولیس کوبیان بھی دے دیا
شائع 04 دسمبر 2024 01:42pm

کامیڈین سنیل پال کی اہلیہ سریتا نے تصدیق کی ہے کہ ان کے شوہر کو اغوا کرلیا گیا تھا اور وہ خیریت سے ہیں اور گھرواپس آگئے ہیں۔

سریتا نے منگل کو اس وقت سب کو حیران کر دیا جب انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر لاپتہ ہیں۔ تاہم اس خبر کے وائرل ہونے کے بعد ایک اور اپڈیٹ سامنے آئی ہے کہ سنیل نے خود اپنی اہلیہ سے رابطہ کرلیا ہے اور اب وہ جلد ہی گھر واپس آرہے ہیں۔

بھارت کا معروف کامیڈین لاپتہ، مقدمہ درج

بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل کی اہلیہ نے ای ٹائمز کوان کی واپسی کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ سنیل گھر واپس آگئے ہیں انہوں نے اغواکاروں کے بارے میں پولیس کو بیان دے دیا ہے۔ پولیس ہماری بھر پور مد کررہی ہے۔ سب کچھ ٹھیک ہے۔ باقی تفصیلات ہم اپنے خیر خواہوں کو پولیس کی اجازت کے بعد بتائیں گے۔

واضح رہے کہ کامیڈین کے گھر نہ لوٹنے اور کال ریسیو نہ کرنے پر سنیل کی بیوی نے 3 دسمبر کو پولیس میں شکایت درج کروائی تھی ۔ رپورٹ درج ہوتے ہی پولیس نے تفتیش شروع کردی تھی اس سلسلے میں کامیڈین کے قریبی لوگوں سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری تھا۔

بھارتی کامیڈین کے ایک دوست نے کہا کہ سنیل نے انہیں بتایا تھا کہ وہ کسی ”پریشانی“ میں تھے، لیکن اب سب بہتر ہے۔

سنیل پال ایک مشہور کامیڈین ہونے کے علاوہ ایک اداکار بھی ہیں۔ کئی ہندی فلموں میں مزاحیہ کردار بھی ادا کرچکے ہیں۔ جنہیں بے حد پسند کیا گیا تھا۔

سنیل دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج سے مشہور ہوئے تھے اور وہ اسکے فاتح بھی رہے تھے۔ وہ کامیڈی چیمپئنز اور کامیڈی سرکس اسٹارز جیسے شوز میں کام کرچکے ہیں۔

Bollywood

entertainment

lifestyle