Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Akhirah 1446  

مونگ پھلی اور تل کے لڈو: سردیوں کی صحت بخش اور ذائقے دار ترکیب

موسم سرما میں مونگ پھلی اور تل کے لڈو کھانا کیوں ضروری ہیں؟
شائع 04 دسمبر 2024 11:06am

سردیوں کا موسم شروع ہونے کو ہے ایسے میں کپڑوں اور دیگر لوازمات کے ساتھ ساتھ پکوان بھی موسم کی مناسبت سے تبدیل ہوجاتے ہیں۔ ٹھنڈے ٹھنڈے مشروبات کی جگہ گرما گرم سوپ اور کافی لے لیتے ہیں۔

دراصل لوگ اپنی خوراک میں ایسی چیزیں شامل کرنا چاہتے ہیں جو لذیذ ہونے کے ساتھ ساتھ جسم میں گرمی پہنچائے۔ موسم سرما کی ایسی ہی ایک خاص ترکیب مونگ پھلی کے تل کے لڈو کی ترکیب ہے۔

موسم سرما میں ”سپر فوڈ“ شکرقندی کے استعمال کے حیران کن فوائد

مونگ پھلی اور تل کے آمیزے سے تیار کیے گئے یہ لڈو لذیذ ہونے کے ساتھ ساتھ جسم میں قوت مدافعت کو بھی تقویت پہنچاتے ہیں۔ ان لڈو کی ایک خاصیت یہ بھی ہےکہ اسے تیار کرنے کے بعد کئی دنوں تک محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

مونگ پھلی کے تل کے لڈو بنانے کے اجزا

  • سفید تل، ایک کپ

  • مونگ پھلی، ایک کپ

  • بادام، 1/2 کپ

  • الائچی پاوڈر، 1 چائے کا چمچ

  • چینی ، 2 کپ

  • دیسی گھی، 1/2 کپ

  • کریم، 2 چمچ

لڈو بنانے کی ترکیب

سب سے پہلے ایک پین میں تل ڈالیں اور انہیں ہلکی آنچ پر بھون لیں جب تک کی ان کا رنگ تبدیل ہوکر بھورا نہ ہوجائے۔

اس کے بعد ایک اور برتن میں تل کو نکال لیں اور مونگ پھلی کوڈال کر بھون لیں۔

اب ان دونوں کو مکسچر میں ڈال کر باریک پس لیں اور ایک پیالے میں نکال لیں۔ اب اس مکسچر میں بادام ڈال کر باریک پس لیں۔

اس کے بعد پین میں آدھا کپ دیسی گھی ڈال کر گرم کر لیں۔ جب گھی گرم ہوجائے تو اس میں موٹے پسے ہوئے بادام ڈالیں اور آہستہ آہستہ بھونتے جائیں۔ یہاں تک کہ اس کی رنگت براون ہوجائے۔

اب پین میں مونگ پھلی کا پاوڈر ڈال کر بھونیں۔ اب اس مکسچر میں تل کے دانے ڈال ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ اور ایک طرف ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔

جب آمیزہ ٹھنڈا ہوجائے توچینی اور الائچی پاوڈر ڈال کر مکس کرلیں۔ اب اس مکسچر میں 2 کھانے کے چمچ کریم ڈال کراور ہاتھوں کا استعمال کرتے ہوئے اسے مکس کر لیں۔ آپ کا لڈو بنانے کا آمیزہ تیار ہے۔

تھوڑا تھوڑا مکسچر ہاتھوں میں لے کرآسے دبائیں اور لڈو کی شکل دے دیں۔ ان لڈووں کو تل میں لپیٹ کر ایک پلیٹ میں رکھتی جائیں۔

اگر آپ ان لڈو کو محفوظ کرنا چاہتی ہیں تو انہیں ایک ایئر ٹائٹ کنٹینرمیں بھی رکھ سکتی ہیں۔

دسترخوان

Women

lifestyle

recipe