اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، اگلے پچھلے تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے
کاروباری ہفتے کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، 100 انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 105000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ تیزی کا تسلسل برقرار ہے، کاروبار کے دوران بینچ مارک 100 انڈیکس میں 750 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
جس کے بعد 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 5 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 1284 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ اسٹاک ایکسچینج میں 10 انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار 559 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
PSX
stock market
pakistan stock exchange
100 index
Pakistan Stock Exchange (PSX)
مقبول ترین