Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
07 Rajab 1446  

کراچی میں سرد ہواؤں کا راج، سردی میں اضافہ متوقع

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان
شائع 04 دسمبر 2024 09:29am

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد ہونے کی توقع ہے۔

کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند کی موجودگی متوقع ہے۔

کراچی میں سرد ہواؤں کا راج برقرار رہے گا اور سردی میں اضافہ متوقع ہے، بالائی خیبرپختونخوا اور پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہوائیں اور بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح، بالائی سندھ اور بلوچستان میں بھی چند مقامات پر تیز ہوائیں، بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

کراچی میں بھی سرد ہواؤں کی انٹری، ملک کے بالائی اضلاع میں کڑاکے کی سردی

لیہ میں درجہ حرارت منفی 08، ہنزہ، گوپس میں منفی 03، اسکردو میں منفی 02 اور کالام میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقے میر کھانی میں 21 ، کالام میں 17، دیر میں 07، چترال اور پٹن میں 03 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب کے علاقے جوہرآباد میں 06، ملتان ایئرپورٹ، مری، سرگودھا اور بھکر میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ بلوچستان کے علاقے بار کھان میں 02 اور سندھ کے علاقے جیکب آباد میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Cold Weather

Winter

karachi

karachi weather