Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکار فہد مصطفیٰ کو برطانوی پارلیمنٹ نے ایوارڈ سے نوازا دیا

ہمیشہ پاکستان کا مثبت پہلو اجاگر کرنے کی کوشش کی ، فہد مصطفی
شائع 04 دسمبر 2024 01:02am

پاکستانی سپر اسٹار فہد مصطفیٰ کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

پاکستان کے معروف اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ کو برطانوی پارلیمنٹ (ہاؤس آف کامنز اور ہاؤس آف لارڈز) کی جانب Diversity & Cultural Impact Award سے نوازا گیا ہے۔

فہد مصطفی کا کہنا تھا کہ ہر فلم اور ہر ڈرامہ جس میں میں نے کام کیا ہے وہ ایک نہایت غور و فکر پر مبنی پیغام رکھتا ہے اور پاکستان کا مثبت پہلو اجاگر کرتا ہے، ہم نے ہمیشہ یہی کرنے کی کوشش کی ہے چاہے وہ لوڈ ویڈنگ ہو، ایکٹر ان لا ہو، یا میری آخری فلم قائداعظم زندہ باد ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حتیٰ کہ کبھی میں کبھی تم میں بھی ہم نے ایک جدید محبت کی کہانی پیش کرنے کی کوشش کی ہے، جو برطانیہ، پاکستان، بھارت، امریکہ یا دنیا کے کسی بھی ملک سے تعلق رکھ سکتی ہے۔

اس موقع پر برطانوی وزیر برائے مذہبی ہم آہنگی واجد خان نے کہا کہ میں یہ بات سمجھتا ہوں کہ لوگوں کو آپس میں جوڑنا کتنا ضروری ہے، آپ پاکستان میں ثقافتی میدان میں کام کر رہے ہیں، آپ اپنی کمیونٹی اور عوام کے لیے شاندار کام کر رہے ہیں، خاص طور پر برطانیہ اور پاکستان کے درمیان روابط قائم کرنے میں آپ کا کردار قابل تعریف ہے۔

فہد مصطفیٰ نے اپنی اداکاری اور میزبانی کے ذریعے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مداحوں کے دل جیتے ہیں۔

مزید پڑھیے : برطانوی پارلیمنٹ کا ماہرہ خان کے لیےبڑا اعزاز

اس سے پہلے بھی پاکستانی فنکاروں کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔ اس سے قبل معروف اداکارہ ماہرہ خان کو بھی برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ’Award of Recognition‘ دیا گیا تھا۔ یہ ایوارڈ انہیں عالمی سینما میں ان کی ”نمایاں خدمات“ پر پیش کیا گیا تھا۔

award

Fahad Mustafa