Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

تاج محل کو بم سے اڑانے کی دھمکی

سیکیورٹی اسٹاف کو ای میل موصول، تلاشی کے بعد دوران کوئی مشکوک جیز برآمد نہیں ہوئی،ای میل کو جھوٹ قرار دیدیا گیا
شائع 03 دسمبر 2024 11:38pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی شہر آگرہ میں بنی تاریخی عمارت تاج محل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش سیاحت کے علاقائی دفتر کو ایک ای میل موصول ہوئی، جس میں تاج محل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔ تاہم پولیس نے اس دھمکی کو جھوٹ قرار دیا ہے۔

تاج محل کا وہ سیاہ کمرہ، جہاں روحیں بھٹکتی ہیں

محکمہ سیاحت کے افسران کو موصول ای میل میں لکھا گیا ہے کہ تاج محل کے اندر بم نصب کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی چیلنج کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس بم کو پھٹنے سے روک سکو تو روک لو۔ ای میل موصول ہوتے ہی محکمہ سیاحت کے ملازمین نے اعلیٰ افسران کو مطلع کیا۔ اس کے بعد آناً فاناً میں معاملے کی اطلاع مقامی پولیس، سی آئی ایس ایف اور محکمہ آثار قدیمہ کے افسران کو دی گئی۔

آگرہ میں ایک نہیں دو تاج محل ہیں ، تصاویر وائرل

سیکیورٹی انچارج سید اریب احمد کا کہنا ہے کہ اترپردیش سیاحت کے دفتر کو ایک ای میل موصول ہوئی جس میں تاج محل کو اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی، تاہم ہم نے ای میل کے مطابق کچھ نہیں پایا۔

تاج محل میں شاہ جہاں کی برسی روکنے کیلئے انتہا پسند سرگرم

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال تاج محل احاطہ میں بم ہونے کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ اس کے باوجود پولیس اور دیگر متعلقہ ٹیمیں اس دھمکی کو سنجیدگی سے لے کر معاملے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔