Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

کراچی: پولیس نے گھر میں گھسنے والے 2 ڈکیت موقع پر ہی مار ڈالے

ڈکیتی، لوٹ مار اور دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کرلی گئیں
اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2024 11:38pm

قصبہ کالونی میں گھر میں داخل ہونے والے مبینہ ڈاکوؤں کی ہلاکت کی ایف آئی آر درج کر لی گئی، گھر میں ڈکیتی اور پولیس مقابلے کا مقدمہ تھانہ پیر آباد میں درج کیا گیا، مقدمہ میں ڈکیتی، لوٹ مار اور دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کرلی گئیں۔

مقدمہ کے متن کے مطابق 2 مسلح ملزم گھر میں داخل ہوئے ، 25 لاکھ 94 ہزار روپے نقد اور زیورات لوٹ کر لے گئے۔

کراچی : تاجروں سے بھتہ مانگنے والے گینگ ایران سے چلانے کا انکشاف

مدعی کے مطابق ملزمان نے گھر میں موجود لائسنس یافتہ پستول بھی چھینا، ملزمان فرار ہونے لگے تو بیٹے نے گیٹ باہر سے بند کردیا، ملزمان چھت کے راستے پڑوس والے گھرمیں کودے۔

مدعی مقدمہ مبارک شاہ نے بتایا کہ ہیلپ لائن پر اطلاع دی تو پولیس کی نفری موقع پر پہنچی اور ڈاکوئوں سے مبینہ مقابلہ ہوا۔

درج مقدمہ کے مطابق مقابلے میں دونوں مبینہ ڈاکو شدید زخمی ہوئے، جو بعد میں دم توڑ گئے، مقابلے میں اہلکار تنویر بھی زخمی ہوا ہے۔

مبینہ پولیس مقابلے کے حوالے سے آڈیوسوشل میڈیا پر جاری ہوئی ہے ، کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ مقابلے کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر سستی گاڑیوں کا جھانسہ دینے والا گروہ گرفتار

جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ مرنے والے دونوں مبینہ طور پر ڈاکو ہی تھے ، اگر کسی کے پاس کوئی شواہد ہیں تو سامنے لائے جائیں۔

کراچی پولیس چیف نے کہا کہ ایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی کو تفتیشی افسر مقرر کرتے ہوئے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔