Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

میں لے کر جاؤں گا۔۔۔ نہیں میرے ساتھ جائے گی!!! ایک بیوی کے دو شوہر تھانے میں لڑ پڑے

انوکھے واقعے نے پولیس کو بھی سر پیٹنے پر مجبور کردیا
شائع 03 دسمبر 2024 10:36pm
تصویر: میٹا اے آئی
تصویر: میٹا اے آئی

بھارت میں شادی اور مقدس رشتوں کو مزاق بنا دیا گیا ہے، جہاں آئے دن عجیب واقعات سننے کو ملتے رہتے ہیں۔ کبھی دیور بھابھی کا افئیر سامنے آتا ہے تو کبھی باپ بیٹی کی شادی جیسی کریہہ خبر سامنے آتی ہے۔

اس بار بھی جو خبر سامنے آئی ہے اس نے پولیس کو بھی سر پیٹنے پر مجبور کردیا ہے۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے بالاگھاٹ میں ایک لڑکی نے دو ماہ کے اندر دو شادیاں کر ڈالیں۔ جب پہلے شوہر کو بیوی غائب ملی تو وہ پولیس کے پاس پہنچ گیا، پولیس نے لڑکی کی تلاش کی تو پتہ چلا کہ اس نے دوسری شادی کر لی ہے۔

اس واقعے کے بعد اب دونوں شوہر اپنی بیوی کو واپس پانے کے لیے پولیس اسٹیشن کے چکر کاٹ رہے ہیں۔ جبکہ پولیس لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں جو بھی ثبوت سامنے آئیں گے اس کے مطابق قانونی کارروائی کی جائے گی۔

’ڈکار لیتا ہو اور نہ ہی—‘ خاتون کا ضرورت رشتہ کا اشتہار وائرل

لڑکی کی شناخت 24 سالہ جیوتی ناگپور کے نام سے ہوئی ہے۔ مذخورہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس نے پہلے روہت اپوانشی کے ساتھ کورٹ میرج کی تھی اور پھر دو ماہ بعد اس نے راہل بردے کے ساتھ بھی کورٹ میرج کرلی۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب روہت اپوانشی نے کھیرلانجی پولیس اسٹیشن میں اپنی بیوی کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔

بھوپال سے شائع ہونے والے انگریزی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق روہت کی شکایت کے بعد پولیس نے جیوتی کی تلاش شروع کی۔ جب پولیس کو خاتون کا پتہ چلا تو انہیں معلوم ہوا کہ جیوتی نے دوسری شادی کر لی ہے۔

اس کے بعد خاتون کے دونوں شوہر تھانے پہنچ گئے۔ جہاں دونوں کے درمیان تکرار شروع ہو گئی کہ جیوتی کو کون لے جائے گا۔

اس تکرار کے درمیان خاتون نے کہا کہ وہ اپنے دوسرے شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہے اور جلد ہی اپنے پہلے شوہر کو طلاق دے دے گی۔

وہیں پہلے شوہر یعنی روہت اپوانشی نے پولیس کو بتایا کہ ان کا اور جیوتی کا رشتہ 8 سال پرانا ہے۔ ابھی دو ماہ پہلے ہی اس کی شادی ہوئی تھی۔ جیوتی ایک ہفتہ پہلے یہ کہہ کر گئی تھی کہ اس کی ماں کی طبیعت خراب ہے، اس کے بعد وہ واپس نہیں آئی۔

بوسہ دینے سے انکار پر ساتھی ورکر نے نوبیاہتا خاتون کا گلا کھونٹ دیا

اب اس معاملے میں پولیس کا کہنا ہے کہ اگر اس کے پہلے شوہر نے بیوی کے خلاف شکایت کی تو خاتون کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Indian Bride

Marriage Fraud