Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

اورنگی قبرستان کے نالے سے ملنے والے خاتون کے سر کی شناخت ہوگئی

مقتولہ کلثوم خاموش کالونی کی رہائشی،شوہرحنیف کا بیان ریکارڈ کرانے سے انکار، معاملے کی تفتیش جاری ہے،پولیس
شائع 03 دسمبر 2024 10:12pm

قصبہ کالونی میں نالے سے ملنے والے خاتون کے سر کی شناخت ہوگئی۔

مقتولہ کے اہل خانہ نے ریسکیو ادارے سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد مقتولہ کی شناخت 32 سالہ کلثوم کے نام سے ہوئی ہے جو خاموش کالونی کی رہائشی تھی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون کا سر دیکھنے کے بعد لواحقین میں سے ایک خاتون نے بتایا کہ یہ میری بہو کلثوم زوجہ حنیف ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں سے 4 لاشیں برآمد، شناخت نہیں ہوسکی

خاتون نے بتایا کہ اس کی عمر 32 سال ہے اور ہفتے کے روز گھر سے یہ کہہ کر گئی تھی کہ اپنے رشتے داروں کے گھر جارہی ہوں جس کے بعد واپس نہیں آئی۔

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں سے 10 افراد کی لاشیں برآمد

پولیس کے مطابق آج ہی کے روز پراچہ قبرستان سے نچلے دھڑ کے کچھ اعضاء بھی ملے ہیں جس کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ہوسکے گی کہ یہ اعضاء مقتولہ کلثوم کے ہیں یا کسی اور کے یہ پولیس ہی بتا سکے گی۔

اسلام آباد اور منڈی بہاؤالدین سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

خاتون کا سر ملنے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش فی الحال آگے نہیں بڑھ سکی ہے کیونکہ مقتولہ کے شوہر نے اب تک پولیس کو بیان ریکارڈ نہیں کرایا۔