Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

دنیا کے سب سے بڑے بینک فراڈ کی ماسٹر مائنڈ کو سزائے موت سے بچنے کیلئے بڑی پیشکش

ٹرونگ می لان نے 10 سال سے زائد عرصہ میں 12 ارب ڈالرزکی رقم خرد برد کی
شائع 03 دسمبر 2024 09:47pm

ویت نام کی خاتون پراپرٹی ٹائیکون کی بینک فراڈ کیس میں سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کر دی گئی تاہم ابھی ان کے پاس موت کی سزا سے بچنے کا راستہ موجود ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ٹرونگ می لان کو دنیا کی سب سے بڑی بینک فراڈ اسکیم کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا تھا۔

تیاری کرلیں!!! تیسری جنگ عظیم چند مہینے دور، بابا وانگا کی درست نظر آتی بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

رواں برس عدالت نے انہیں ملک کا پانچواں سب سے بڑے بینک سائیگون کمرشل بینک کو خفیہ طور پر کنٹرول کرنے کا مجرم قرار دیا تھا۔

استغاثہ کے مطابق ٹرونگ می لان نے 10 سال سے زائد عرصہ میں جعلی کمپنیوں کے ذریعے 44 ارب ڈالر کے قرضے اور نقد رقم حاصل کیے جن میں سے 12 ارب ڈالرزکی رقم خرد برد کی گئی جس پر انہیں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

یہ چونکا دینے والا فیصلہ تھا کیونکہ ویت نام میں وائٹ کالر جرائم کے لیے کسی خاتون کو موت کی سزا دینے کی مثالیں کم ہی ملتی ہیں۔

68 سالہ ٹرونگ می لان کے پاس زندگی بچانے کے لیے آخری موقع باقی ہے، ویت نام کے قانون کے مطابق اگر وہ خرد برد کی گئی رقم کا 75 فیصد واپس کر دیں تو ان کی سزا عمر قید میں تبدیل ہوسکتی ہے۔

بھارتی کرکٹ کی سابق خاتون کپتان رشتے والوں کے عجیب سوال پوچھے جانے پر برہم

یوں ٹرونگ می خرد برد کیے گئے 12 ارب ڈالر کی رقم میں سے 9 ارب ڈالر واپس لوٹا کر سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کراسکتی ، ویت نام کے صدر سے بھی معافی کی درخواست بھی کر سکتی ہیں۔

world

Vietnam