Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

پانی کے بحران پر قابو پانے کے لیے عالمی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے، وزیراعظم شہباز شریف

پانی کے وسائل کو محفوظ رکھنے کے لیے اہم اقدامات ناگزیر ہیں، شہباز شریف
شائع 03 دسمبر 2024 09:01pm

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی کے بحران پر قابو پانے کے لیے عالمی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ون واٹر سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانی کے وسائل کو محفوظ رکھنے کے لیے اہم اقدامات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پانی کی کمی دنیا کا سب سے بڑا چیلنج ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے باعث پانی کی کمی سے خشک سالی بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ون واٹر سمٹ کے انعقاد پر ہم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں۔

PM Shehbaz Sharif

Water Crisis