Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب پانی کے عالمی بحران کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے، محمد بن سلمان

عالمی برادری پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے مشترکہ منصوبے تیار کرے، 'ون پلانٹ واٹر سمٹ 2024' میں خطاب
شائع 03 دسمبر 2024 08:54pm

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پانی کا بحران ایک عالمی چیلنج ہے اور سعودی عرب اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ مستحکم مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ’ون پلانٹ واٹر سمٹ 2024‘ میں خطاب کرتے ہوئے پانی کے وسائل کے تحفظ اور ان کے بہتر استعمال کے لیے عالمی تعاون کی اہمیت پر زوردیا۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کردیا

ولی عہد محمد بن سلمان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پانی کی کمی کو دور کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نہایت ضروری ہے۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ ’پانی کی کمی ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے اور اس کا حل عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہے‘۔

محمد بن سلمان کی قیادت میں معاشی انقلاب لاسکتے ہیں، وزیر اعظم

ولی عہد نے اس موقع پر سعودی عرب کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک نے پانی کے تحفظ کے لیے متعدد اہم منصوبے شروع کیے ہیں اور عالمی سطح پر رہنمائی فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ سعودی عرب نے اپنے وسائل کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے، پانی کی کمی سے نمٹنے کے لیے انقلابی اقدامات کیے ہیں، اور وہ عالمی سطح پر اس مسئلے کے حل کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ولی عہد محمد بن سلمان کا ہمشکل سامنے آنے پر دھوم

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے 60 ممالک میں 6 ارب ڈالر کی مالی امداد فراہم کرنے اور 200 آبی منصوبوں کی تکمیل میں مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔ ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب عالمی سطح پر پانی کے تحفظ اور پائیدار وسائل کے استعمال میں قائدانہ کردار ادا کرے گا۔

آخر میں سعودی ولی عہد نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے مشترکہ منصوبے تیار کرے، تاکہ اس عالمی مسئلے کا حل تلاش کیا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی تعاون کے بغیر پانی کے بحران کو حل کرنا ممکن نہیں ہے، اور اس کے لیے تمام ممالک کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا. ..