Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی دہشت گروہ ہے اسے ختم ہونا چاہئے، مریم نواز

کہتے ہیں کہ ہمارے ہزار بندے مرگئے، ہزار بندے مرجائیں کسی کو پتا نہ چلے کیا ایسا ہوسکتا ہے؟ تقریب سے خطاب
شائع 03 دسمبر 2024 08:21pm

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دہشت گرد گروہ قرار دے دیا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ میں پاکستانی ہوں ملک میں آگ نہیں لگا سکتی جب تک آپ جلسے جلوس کرتے رہے کسی نے نہیں روکا، 9مئی کو جب آپ نے ملک پر حملہ کیا پھر کسی نے اعتبار نہیں کیا، یہ احتجاج نہیں بلوے تھے، وفاق اور پنجاب پر حملے تھے۔

گھر سے نکل کر کام کرنے پر ٹک ٹاک بنتی ہے، مریم نواز کا جواب

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ اڈیالہ میں بیٹھے ماسٹر مائنڈ سے جیل نہیں کاٹی جا رہی، جیل برداشت کرو، کس نے کہا تھا یہ غلط کام کرنے کو؟ سوال ہے کہ 2014 سے لیکر آج تک ان کا ایک پرامن دھرنا دکھادیں، ان کا وتیرا ہی یہی ہے جس کے لیے یہ باہرسے لوگ لائے ہیں اور اسلحہ دیا ہے، ہم پنجابی، پختون، سندھی اور بلوچی بعد میں ہیں، پاکستانی پہلے ہیں، کہتے ہیں کہ ہمارے ہزار بندے مرگئے، ہزار بندے مرجائیں کسی کو پتا نہ چلے کیا ایسا ہوسکتا ہے؟

کوئی کسی بھی جماعت سےہو،گالی گلوچ کا کلچر اچھا نہیں،مریم نواز

انہوں نے مزید کہا کہ 2019 کی تصاویر اور ویڈیو اٹھاکر جھوٹ کا بازار گرم کیا گیا کہ اتنے لوگ مارے گئے، ہزار سے پھر ڈھائی سو پر آئے اور اب کہتے ہیں 12 بندے مرے ہیں، ایک بندہ مرا ہو یا 12 دونوں طرف کی ہلاکتوں کی ذمہ دار بانی پی ٹی آئی ہیں، تیس ہزار پولیس والے وہاں تعینات تھے فضول دھرنے کو روکنے کے لیے، میں نے سختی سے منع کیا تھا کہ کوئی گولی نہیں چلائے گا، اگر وہ گولی چلاتے تو پانچ منٹ کا کام تھا سب ختم ہو جاتا، یہ پیار محبت والے سلوک کے مستحق نہیں ہیں۔

مریم نواز کا ’’ن‘‘ سے ’’ش‘‘ نکالنے والوں کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا پچیس تیس روپے والی روٹی آج 12 روپے میں مل رہی ہے، ملک جمود سے نکل آیا ہے، سارے انڈیکیٹرزبہتر ہو رہےہیں اس لیے ان کو تکلیف ہے، مجھے خوشی ہے کہ یہ پہچانے گئے ہیں، یہ خطرناک لوگ ہیں، یہ دہشت گردوں کا ایک گروہ ہے جس کو پاکستان سے ختم ہوجانا چاہیے، آپ گولی ماریں قتل کریں اور ریاست حرکت میں نہ آئے تو یہ نہیں ہوسکتا۔ .

CM Punjab Maryam Nawaz