Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

پریانکا کے بیمار والد کی مدد بالی ووڈ انڈسٹری کے کن مشہور باپ بیٹے نے کی؟

بھارتی اداکارہ کے والد کو علاج کے لیے امریکا لے جانا ممکن نہیں تھا، مدھو چوپڑا
اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2024 07:58pm

معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ ڈاکٹر مدھو چوپڑا نے زندگی کے سب سے مشکل لمحے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ریتھک روشن اور راکیش روشن نے ان کے خاندان کی کس طرح سے مدد کی، جب پریانکا کے والد کوعلاج کے لیے امریکا لے جانا ممکن نہیں تھا۔

ڈاکٹر مدھو چوپڑا نے بتایا کہ ان کے شوہر ڈاکٹر اشوک چوپڑا کو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، انہیں علاج کے لیے بوسٹن منتقل کرنا ضروری تھا، ایئرلائنز نے سنگین طبی حالت کے باعث انہیں سفر کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی دنیا کی 100 قابل تقلید خواتین میں شامل

مدھو نے بتایا کہ اس وقت پریانکا فلم کِرش کی شوٹنگ میں مصروف تھیں ، انہوں نے مشکل صورتحال ریتھک اور راکیش روشن کے ساتھ شیئر کی۔ اس پر دونوں نے ایئرلائنز سے بات کی اور ایسی صورتحال میں ان کا ساتھ دیا، جس کے باعث وہ اپنے شوہر کو امریکا لے جانے میں کامیابی ملی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے شوہر بیماری کو خفیہ رکھنا چاہتے تھے اور اپنی پریشانیاں ان کے ساتھ شیئر نہیں کرتے تھے، جو ان کے لیے مزید تکلیف دہ تھا۔

بشریٰ انصاری نے اپنے کس داماد کو بے غیرت کہا، پس پردہ کہانی سامنے آگئی

واضح رہے کہ ڈاکٹر اشوک چوپڑا 8 سال تک کینسر سے لڑتے ہوئے 2013 میں زندگی کی بازی ہارگئے تھے۔

india

Priyanka Chopra

show biz