Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوشل میڈیا پر سستی گاڑیوں کا جھانسہ دینے والا گروہ گرفتار

ملزمان نے شہریوں سے رقم بٹور نے کیلئے مخلتف علاقوں میں ایک سے زائد دفتر بنا رکھے تھے
شائع 03 دسمبر 2024 07:04pm

گلشن اقبال پولیس نے سادہ لوح شہریوں کو سوشل میڈیا، فیس بک اور دیگر ایپس پرمارکیٹ سے کم قیمت میں گاڑیوں کا مالک بننے کا جھانسہ دے کرلاکھوں روپے بٹورنے والا گروہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان معصوم شہریوں کو اشتہارمیں باور کراتے تھے کے 60 فیصد آپ ادائیگی کریں بقیہ ہم ادا کریں گے، ملزمان نے بے شمار شہریوں سے ایسی طرح لوٹ مار کی۔

کراچی میں غیر ملکیوں سے لوٹ مار کی تفتیش میں اہم پیش رفت

کراچی میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار سے خاتون زخمی

کراچی میں پکوان سینٹر میں رینجرز یونیفارم پہنے ملزم کی لوٹ مار کی ویڈیو وائرل، مقدمہ درج

پولیس کے مطابق ملزمان نے شہریوں سے رقم بٹور نے کیلئے مخلتف علاقوں میں ایک سے زائد دفتر بنا رکھے تھے،ملزمان نے بے شمار شہریوں سے ایسی طرح لوٹ مار کی جن کے خلاف متعدد درخواستیں موجود ہیں۔

گرفتارملزمان میں خاتون سمیت چارملزمان شامل۔ پولیس ملزمان کے ساتھیوں کی تلاش شروع کردی۔