’مجھ پر تشدد کیا اور کھائی میں پھینک دیا‘، پی ٹی آئی احتجاج میں زخمی ایس ایچ او کے اہم انکشافات
24 تا 26 نومبر تک ہوئے پی ٹی آئی کے پرتشدد مظاہروں کے دوران جہاں دیگر سکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوئے، وہیں ان میں ایس ایچ او تھانہ نیو ائیرپورٹ طاہر اقبال بھی شامل ہیں۔ شرپسندوں نے ایس ایچ او طاہر اقبال کو شدید زخمی کیا اور ان کا ایک بازو بھی فریکچر ہوا۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 24 نومبر 2024ء کو میں لاء اینڈ آرڈر کیلئے موٹر وے پر تعینات تھا، رات تقریباً 11 بجے پرتشدد مظاہرین سے ہمارا سامنا ہوا اورعسکری شرپسندوں نے مجھ پر تشدد کیا اور مجھے کھائی میں پھینک دیا۔
میرے پاس اب بھی ایک آخری پتّہ ہے، ابھی استعمال نہیں ہوگا، عمران خان
پی ٹی آئی شرپسندوں کے تشدد سے زخمی ایس ایچ او طاہر اقبال نے کہا کہ یہ تمام مظاہرین آتشی اسلحہ سے لیس تھے، ہم انہیں بغیر اسلحے کے کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ آس پاس کی پہاڑیوں پر موجود شرپسندوں نے ہم پر حملہ کردیا۔
ایس ایچ او طاہر اقبال نے کہا کہ عسکریت شرپسندوں کے پاس 30 بور رائفل اور پسٹل تھے۔
انہوں نے کہا کہ شرپسندوں کی جانب سے پھینکے گئے شیلز سے میری حالت غیر ہوگئی، پرتشدد مظاہرین نے مجھے گھیر لیا اور تشدد کا نشانہ بنا کر کھائی میں پھینک دیا، جس سے میرا بازو فریکچر ہو گیا اور دیگر چوٹیں بھی آئیں۔
ہلاک ہونے والے کارکنوں کا کیس اقوام متحدہ لے کر جائیں گے، عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے اعلان
ایس ایچ او طاہر اقبال نے کہا کہ ’اسی دوران ڈی پی او کے سکواڈ نے مجھے کھائی سے ریسکیو کیا، اگر ایسا بروقت نہ کیا جاتا تو شاید آج میں یہاں موجود نہ ہوتا‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’آج میں نے ایک بار پھر اپنی ڈیوٹی کو جوائن کرلیا ہے اور میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پرعزم ہوں‘۔
فیک نیوز پھیلانے والوں کیلئے سخت سزائیں، سائبر کرائم بل کی شقیں منظر عام پر آگئیں
ایس ایچ او طاہر اقبال نے کہا کہ ’آئندہ جب بھی ہمیں فرض نے پکارا ہم اس پکار پر لبیک کہتے ہوئے حاضر ہوں‘۔