Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

بہاولپور میں دل دہلا دینے والا واقعہ ، بند گھر سے ایک ہی خاندان کی 5 لاشیں برآمد

پانچوں افراد کو گولی مارکرقتل کیا گیا، ایک بچی بھی بے ہوشی کی حالت میں ملی، ریسکیو حکام
اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2024 06:04pm

بہاولپور میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک ہی گھر سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 5 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق پانچوں افراد کو گولی مارکرقتل کیا گیا ہے، پراسرار طور پر قتل ہونے والوں کی شناخت کرلی گئیں، مقتولین میں 40 سالہ محمد کاشف، 36 سالہ عروج،15سالہ جہانزیب، 13 سالہ عبداللہ اور 9 سالہ عبدالوہاب بھی شامل ہے۔

ریسکیوحکام کو جائے وقوعہ سے ایک بچی بھی بے ہوشی کی حالت میں ملی ہے۔ پولیس نے شواہد جمع کرنے کے بعد مزید تفتیش شروع کردی۔

واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ایک ہی خاندان کی تمام افراد کی لاشیں دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہوگئیں، پولیس نے کہا ہے کہ قتل کے اصل محرکات کے لئے تحقیقات جاری ہیں، واقعہ سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے

موٹروے میں کار سے 4 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ، ابتدائی رپورٹ جاری

لاہور: عدالت پیشی پر جانے والے باپ بیٹوں کے قتل کا ڈراپ سین

عارف والا میں پانچ سالہ بچے کے قتل کا ڈراپ سین، قاتل رشتے دار نکلا