Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

وکرانت میسی کی ریٹائر منٹ کا ڈراپ سین، حقیقت سامنے آگئی

گذشتہ روز سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے شوبز چھوڑے کی خبر پر مداح حیران تھے
شائع 03 دسمبر 2024 07:00pm

بھارتی فلم ’بارہویں فیل‘ سے شہرت پانے والے بالی ووڈ اداکار وکرانت میسی نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری سے ’ریٹائر‘ نہیں ہو رہا بلکہ کچھ وقت کا وقفہ لے رہا ہوں ۔

گذشتہ روز سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بالی ووڈ اداکار نے مداحوں کو اس وقت حیران کر دیا جب انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

بھارتی اداکار نے انسٹاگرام پر نوٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ 2025 میں آخری بار مداحوں سے ملوں گا، پچھلے کچھ سال غیر معمولی رہے، مداحوں کے بے پناہ پیار اور سپورٹ پر آپ سب کا شکر گزار ہوں’۔

فلمی دنیا سے ریٹائرمنٹ کے سوالات پر وکرانت میسی نے چپ سادھ لی

اداکار نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ آنے والے سال 2025 میں ہم ایک دوسرے سے آخری بار ملیں گے، اس وقت تک کے لیے جب تک مناسب وقت نہیں آ جاتا۔

وکرانت کا یہ پیغام سامنے آنے کے بعد مداحوں میں تشویش پیدا ہوگئی ، ان کا خیال تھا کہ اداکارشاید ریٹائر ہوگئے ، تاہم انہوں نے وضاحت کی ہے کہ وہ فلم انڈسٹری نہیں چھوڑرہے بلکہ کچھ وقفہ لے رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وکرانت نے ترجمان کے ذریعے بیان میں بتایا کہ ان کے کام کی وجہ سے ان کی صحت متاثر ہو رہی ہے، اسی لیے انہوں نے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

”بارہویں فیل“ کے مرکزی کردار نے اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

وکرانت کے مطابق میں صرف اداکاری ہی کرسکتا ہوں، اسی نے مجھے سب کچھ دیا ہے۔ لیکن میری جسمانی اور ذہنی صحت بھی متاثر ہورہی ہے۔ تاہم میں کچھ وقت لینا چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا ہے کہ میری پوسٹ کوغلط سمجھا گیا کہ میں اداکاری چھوڑ رہا ہوں یا ریٹائر ہو رہا ہوں، میں کچھ وقت اپنے لئے نکالنا چاہتا ہوں تاکہ صحت اور خاندان پر توجہ دے سکوں، مناسب وقت پر فلموں میں واپس آجاؤں گا۔

علاوہ ازیں ’بارہویں فیل‘ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ وکرانت کو متعدد فلموں اور ٹی وی کے شوز کی آفرز تھیں لیکن ان کا کہنا تھا کہ ان کے مداح جلد بور ہوجائیں گے، اگر انہوں نے بہت زیادہ کام کیا تو مداحوں میں انہیں دیکھنے کی دلچسپی باقی نہیں رہے گی۔

ڈائریکٹر نے بتایا کہ وکرانت کی جانب سے دلیرانہ فیصلہ لیا گیا جو اس نے کیرئیر کے جوبن پر بریک لیا، اب اگر وہ واپسی کرتا ہے تو اس کی واپسی مزید شاندار ہوگی۔

india

Indian Actor

فلمیں

show biz

Bali wood