Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

عازمین کیلئے بڑی خوشخبری، 3 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں قبول کرلی گئیں

حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع
شائع 03 دسمبر 2024 04:27pm

حج کیلئے درخواست دینے والوں کیلئے بڑی خوش خبری سامنے آئی ہے، وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک نے اعلان کیا ہے کہ 3 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں قبول کرلی گئی ہیں۔

وزایر برائے مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سپانسر شپ سکیم میں موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں بھی قبول کرلی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ عازمینِ حج کی درخواست پر حج داخلہ میں مشکلات کے باعث 7 دن کی توسیع بھی کردی گئی ہے، جس کے بعد حج درخواستوں کی وصولی 10 دسمبر تک ہو سکے گی۔

چوہدری سالک کا کہنا ہے کہ کوٹہ سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی، سمندر پار پاکستانی 10 دسمبر تک سپانسر شپ کی رقم لازمی جمع کروا دیں، سپانسر شپ سکیم میں موصول درخواست گزاروں کو بلا قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عازمینِ حج نئی ہدایات کے لیے پاک حج موبائل ایپ ضرور ڈاون لوڈ کر لیں۔

hajj schedule 2025

HAJJ APPLICATIONS