Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

خان کی سیاست امریکا کیلئے خطرہ، معروف امریکی اخبار کا ٹرمپ کو دور رہنے کا مشورہ

بانی پی ٹی آئی کی سیاسی حکمت عملی امریکا دشمنی پر مبنی ہے، امریکی اخبار
شائع 03 دسمبر 2024 03:47pm

نومنتخب امیرکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بانی پی ٹی آئی سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

امریکا کے معروف اخبار واشنگٹن ایگزمینر میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاست سے دور رہیں۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاست امریکی مفادات کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

مضمون کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی سیاسی حکمت عملی امریکا دشمنی پر مبنی ہے، اور انہوں نے اپنے سیاسی مفادات کے حصول کے لیے امریکا مخالف مہم چلائی ہے، جس سے وہ عوام میں مقبول ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی تعلقات کے حوالے سے، بانی پی ٹی آئی کی شخصیت پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ طالبان کی حمایت، دہشت گردی کے خلاف جنگ، اور اسامہ بن لادن کے حوالے سے ان کا نقطہ نظر امریکا کی حمایت کے عین مخالف ہے۔

مضمون میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ایک متنازعہ شخصیت ہیں، اور امریکی حکومت کسی نئے تنازعے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

پاکستان اور امریکا کے تعلقات ہمیشہ دیرپا امن کی ضمانت رہے ہیں، اور امریکی حکومت کی بہتری بانی پی ٹی آئی سے دوری میں ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں، اور بانی پی ٹی آئی کی حمایت سے دو طرفہ تعلقات میں رخنے پڑ سکتے ہیں۔

آخر میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاست پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے، جس کا امریکا کے ساتھ تعلقات پر اثر پڑ سکتا ہے۔

imran khan

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

american newspaper