Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

لڑکے نے تصویر سوشل میڈیا پر ڈال دی، سانگھڑ کی 13 سالہ طالبہ کی خودکشی

عمران کھوسو میری بیٹی عروج کو بلیک میل کرتا تھا، والدہ کا بیان
اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2024 04:39pm

ٹنڈو آدم میں لڑکے کی جانب سے سوشل میڈیا پر مبینہ طور تصویر شیئر کرنے پر 13 سالہ طالبہ نے خودکشی کرلی۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق عروج نے کمرے میں جاکر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب لڑکی کی والدہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں الزام عائد کیا کہ محلے کے ایک لڑکے نے میری بیٹی کو بلیک میل کیا جس پرعروج نے انتہائی قدم اٹھایا۔

گزشتہ رات گیارہ بجے متاثرہ لڑکی کی والدہ نے بتایا کہ محلے کے لڑکے نے میری لڑکی کا فوٹو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرکے اسے بلیک میل کرنا چاہا تو عروج نے دل برداشتہ ھوکر خودکشی کرلی۔

ادھر پولیس نے کہا ہے کہ نعش کو متعلقہ پولیس نے پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کے لئے تعلقہ اسپتال ٹنڈوآدم منتقل کردیا ہے۔

خاتون نے اسی محلے کے رہائشی عمران کھوسو پر الزام عائد کیا کہ وہ میری بیٹی کو بلیک میل کرتا تھا۔ متوفی کی والدہ نے مزید کہا کہ عمران نے میری چھوٹی بیٹی کائنات کو کہا میں نے تمہاری بہن کی تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی ہے جس پر میری بیٹی عروج نے دل برداشتہ ہوکر انتہائی قدم اٹھایا۔

پولیس نے کہا ہے کہ والدہ کا بیان ریکارڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے جبکہ تفتیشی افسر معاملے کی تحقیق کررہے ہیں اور اصل محرکات کے بعد ہی کوئی بات حتمی کہی جا سکتی ہے۔


آپ تنہا نہیں، مدد دستیاب ہے

ذہنی دباؤ اور پریشانی آج کی تیز رفتار زندگی میں بہت عام ہے۔ مشکلات سے نمٹنے کیلئے ہر انسان کو سہارے، اچھے مشورے اور رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ براہ کرم آپ ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

اگر آپ اداس محسوس کر رہے ہیں۔ آپ تنگ ماحول میں کام کرنے کی وجہ سے تناؤ محسوس کر رہے ہیں۔

کسی بھی بیماری کی وجہ سے پریشانی محسوس کر رہے ہیں یا حال میں آپ کوئی ذہنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔

آپ کے ڈاکٹر نے آپ کو کونسلنگ لینے کا مشورہ دیا ہے، آپ محسوس کر رہے ہیں کہ آپ کیفیت کو کوئی نہیں سمجھ رہا ہے۔

آپ درج ذیل ہیلپ لائنز سے رابطہ کرسکتے ہیں اور ان سے بات کرسکتے ہیں۔

مائنڈ آرگنائزیشن: 35761999 042

امنگ: 4288665 0317

ٹاک ٹومی ڈاٹ پی کے: 4065139 0333

بات کرو: 5743344 0335

تسکین: 5267936 0332

روح: 3337664 0333

روزن: 22444 0800

اوپن کونسلنگ 35761999 04

death

sindh

Suicide

Child Suicide