Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

بشریٰ انصاری نے اپنے کس داماد کو بے غیرت کہا، پس پردہ کہانی سامنے آگئی

ان کی صاحبزادی میرا انصاری دوسری باررشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں
اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2024 04:45pm

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشری انصاری دامادوں کے لیے بغیرت جیسے سخت الفاظ استعمال کرنے پر ان دنوں خبروں میں ہیں۔ بشریٰ انصاری نے دامادوں کے لالچی ہونے کا ذکر بھی کیا ہے جس کے بعد قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ ان کا اشارہ کس جانب تھا۔

سینئر اداکارہ بشری انصاری اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیوپوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنے دامادوں کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اپنی بیٹیوں کو بھر بھر کر جہیز دیا تھا لیکن ان کے دامادوں کو شرم نہیں تھی ۔

ویڈیو میں میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے بھی اپنی بیٹیوں کی پرورش اور ان کی تعلیم پر خرچہ کیا، دن رات محنت کرکے ان کی شادیاں کروائیں، کپڑے، زیور اور فرنیچرکے علاوہ اپارٹمنٹ بھی دیا، بیٹیوں کے شوہروں کو بیٹوں کی طرح سمجھ کر محبت میں چیزیں دیں لیکن وہ ڈھیٹ نکلے اور اسے اپنا حق سمجھتے ہوئے لیتے رہے۔

اداکارہ نے شادی کے نام پر جہیز لینے والے افراد کے لیے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے انہیں ’بے غیرت‘ قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ شادی کے بعد اپنی بیویوں کا بھی خیال نہیں رکھتے اور طلاق کے بعد بچوں کے اخراجات تک نہیں اٹھاتے۔

ویڈیو کی پوسٹ کے بعد صارفین نے ان سے سوال کیا تھا کہ کیا ان کی بیٹیوں کی شادیاں ناکام ہوچکی ہیں جس پر اداکارہ نے خاموشی اختیار کی تھی۔

بشریٰ انصاری کی اپنے پہلے شوہر پروڈیوسر اقبال انصاری سے دو بیٹیاں ہیں۔ جن کے نام ناریمن انصاری اور میر انصاری ہیں۔ان میں سے ایک بیٹی میرا انصاری کی شادی طلاق پر ختم ہوئی اور میرا نے 2020 میں دوسری شادی کی۔

نیویارک میں ہونے والی شادی کی تصاویر میرا انصاری نے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں جس میں وہ اپنے دوسرے شوہر کے ہمراہ انتہائی خوش نظر آرہی ہیں۔ تصاویر کے ساتھ انہوں نے اپنی شادی کا باضابطہ اعلان بھی کردیا۔

تصویر کے کیپشن میں میرا نے قرآن شریف کی یہ آیت “ بلا شبہ ہر مشکل کے بعد آسانی ہے“ لکھا۔

پاکستانی ڈرامے تشدد کو ہوا دے رہے ہیں، عائشہ جہانزیب

اپنی ایک اور پوسٹ میں میرا نے اپنی پہلی شادی سے ہونے والے بچوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنی خوشی کی اولین وجہ قرار دیا۔

بشری انصاری نے 1978 میں ٹی وی پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی تھی جو طویل عرصے بعد نامعلوم وجوہات کی بنا پر قائم نہ رہ سکی۔

lifestyle

شخصیات