Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیک نیوز پھیلانے والوں کیلئے سخت سزائیں، سائبر کرائم بل کی شقیں منظر عام پر آگئیں

ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی کو سوشل میڈیا پر مواد بلاک یا ہٹانے کا اختیار دیا جائے گا، ابتدائی مسودہ
اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2024 06:21pm

حکومت نے فیک نیوز پھیلانے والوں کے لیے سخت سزائیں تجویز کردیں۔ سائبر کرائم ترمیمی بل کے ابتدائی مسودہ میں فیک نیوز دینے والے کو 5 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا ہو سکتی ہے۔

بل کے ابتدائی مسودہ کے مطابق ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی کو سوشل میڈیا پر مواد بلاک یا ہٹانے کا اختیار دیا جائے گا اور یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف مواد ہٹانے کے احکامات جاری کر سکتی ہے۔

علاوہ ازیں مذکورہ اتھارٹی ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے والے مواد کو بھی ہٹانے کا اختیار ہوگا۔

اتھارٹی میں ایک چیئرمین اور 6 اراکین شامل ہوں گے۔ اتھارٹی کے فیصلوں کے خلاف ٹربیونل میں اپیل کی جا سکے گی۔

یہ بل حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل حقوق اور معلومات کی حفاظت کے لیے ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

cyber crime

Cyber Crime Bill