Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے ہربھجن سنگھ کا چیمپئنز ٹرافی پر بھی تنقیدی بیان

بھارتی کھلاڑی دبئی اور ابوظبی میں کھیلنے کو تیار ہیں، سابق اسپنر
شائع 03 دسمبر 2024 12:38pm

پاکستان مخالف بیان بازی کرنے والے سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے چیمپیئنز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان پر ہی تنقید کر ڈالی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر بھارتی انکار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جو سخت گیر مؤقف اختیار کیا ہے جس پر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے بھارت نہ آنے سے کوئی فرق پڑے گا؟

ایک انٹرویو میں سابق بھارتی اسپنر نے کہا کہ آپ بھارت مت آئیے کوئی بات نہیں، اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے نہ آنے سے بھارت میں جو ٹورنامنٹ ہو رہا ہے اس سے فرق پڑ رہا ہے تو آپ کی سوچ ہے، آپ بھارت نہ آئیں، آپ کے پاس انتخاب ہے لیکن وہ پسند بھارتی ٹیم کے پاس بھی موجود ہے، بھارتی کھلاڑی دبئی اور ابوظبی میں کھیلنے کو تیار ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ جے شاہ کیلئے چیلنج، براڈ کاسٹرز کا دباؤ بھی بڑھ گیا

ہربھجن کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ ماڈل میں ٹورنامنٹ کرائیں، شائقین کرکٹ دیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، بھارت پاکستان کے میچ ویسے ہی کم اور گنے چنے ہوتے ہیں، اگر آپ نے اس میں تنازع ڈالنا ہے تو بھی میچ کہاں ہوگا، یہ جو میچ ہو رہا ہے اسے ہونے دیں۔

سابق اسپنر نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد لازمی ہونا چاہئیے، اس انا میں نہیں آنا چاہیے کہ نہیں آؤ گے تو یہ نہیں ہوگا، ہائبرڈ ماڈل میں کھیلیں، اگر آپ ان میں بھی گڑبڑ کرنے کی کوشش کریں گے تو یہ ٹورنامنٹ کیسے ہوگا۔

harbhajan singh

Criticism

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Icc Champions Trophy 2025