Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

سردیوں میں چہرے سے کیل مہاسے کیسے دور کیے جائیں؟

جلد کو خشک ہونے سے بچائیں
شائع 03 دسمبر 2024 01:17pm

سردیوں کے موسم میں کچھ لوگوں کو ایکنی کی شکایت ہونے لگتی ہے۔ چکنی جلد کے ساتھ ساتھ خشک جلد والے افرد کو بھی اس مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کی ایک وجہ سیبم کی پیداوار ہے۔ دراصل سردیوں میں باہر کی خشک ہوا جلد کو خشک کردیتی ہے۔

سردیوں میں جسم میں سیبم کی پیداوار بڑھنے لگتی ہے اور جلد کے خلیے آپس میں چپکنے لگتے ہیں جسکی وجہ سے جلد کے مسام بند ہونے لگتے ہیں اور کیل مہاسے چہرے پر نمودار ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ ایسی صورت میں اس مسئلے سے نمٹنا ضروری ہوجاتا ہے۔

موسم سرما میں بالوں سے خشکی دور کرنے کے آسان طریقے

سردیوں میں جلد کو خشک ہونے سے بچانے اور نمی کے ساتھ ساتھ ہائیڈریٹ رکھنے کی کوشش کریں۔ سردی میں ہیٹر ، گرم پانی سے چہرہ دھونے سے جلد اپنی ہائیڈریشن کھونے لگتی ہے اس لیے جلد کو خشک ہونے سے بچائیں۔

اگر سردیوں میں بار بار کیل مہاسے نکل رہے ہوں تو رات کو ایلوویراجیل لگائیں اور صبح نہارمنہ دھو لیں یہ نہ صرف جلد میں اضافی تیل کو کنٹرول کرتا ہے بلکہ مہاسوں سے نجات دلاتا ہے اور جلد کی جلن کو بھی دور کرتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ فیس پیک بھی کیل مہاسوں کو روکنے کے لیے مفید ہے ۔ فیس پیک بنانے کے لیے ایک چمچ دار چینی کا پاوڈرلیں، اس میں میتھی کا پاوڈر ڈالیں تقریبا ایک چمچ شہد اور چند قطرے لیموں کارس شامل کر کے ایک گاڑھا ہیسٹ بنا لیں۔ اس پیسٹ کو چہرے ان حصوں پر لگائیں جہاں کیل مہاسے نکلتے ہوں اور پھر چھوڑ دیں۔

اس ماسک کو دو سے تین گھنٹے یا رات بھر کے لیے لگائے رکھیں اور پھر سادے پانی سے دھو ڈالیں۔ یہ فیس پیک چہرے سے مہاسوں کو ختم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

اس کے علاوہ چہرے سے جلن اور کیل مہاسوں کو ختم کرنے کے لیے جئی کا فیس پیک بھی فائدہ دے سکتاہے۔ اسے تیار کرنے کے لیے جئی کا پاوڈر، شہد اور دہی کو برابر مقدار لے کر ایک گاڑھا پیسٹ بنا لیں اور چہدے پر لگالیں ۔ اس ےس جلد کی جلن دور کرنے اور مہاسوں کو روکنے میں مدد ملے گی

Women

lifestyle

Skin care