Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

حماد شعیب آئیڈیل شریک حیات کی تلاش میں

وہ کئی ہٹ ڈراموں میں کام کرچکے ہیں
شائع 03 دسمبر 2024 11:27am

روایتی رشتے ڈھونڈنے کے طریقے اب ماضی کا قصہ بنتے جا رہے ہیں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نیا رجحان پروان چڑھ رہا ہے۔ حماد شعب کو بھی اپنے آئیڈیل شریک حیات کی تلاش ’دل کا رشتہ‘ ایپ تک لے آئی۔

شوبز کے چمکتے ستارے حماد شعیب کئی ڈراموں می اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکے ہیں ۔ ان کے مشہور ڈراموں میں ’تم بن کیسے جئیں‘، ’ماں نہیں‘، ’ساس ہوں میں‘، ’دل ہی تو ہے‘ اور ’کیسی تیری خود غرضی‘ شامل ہیں ۔ اداکار اب اپنی زندگی کے اہم ترین سفر کا آغاز کر نےجارہے ہیں۔

شاہ رُخ خان کی عمر زیادہ ہے انکی ہیروئن بننے کی خواہش نہیں، روما مائیکل

اس سے پہلے پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ یشما گل نے بھی ’دل کا رشتہ‘ ایپ پر پروفائل بنائی تھی، اور ان کی پروفائل کو ہزاروں کی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئیں۔

یشما گل کی کامیابی سے متاثر ہو کر حماد شعیب بھی امید رکھتے ہیں کہ وہ دنیا بھر سے بہترین رشتوں کے آپشنز حاصل کریں اور اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کریں۔

یشما گل کے کامیاب تجربے کے بعد، حماد شعیب ’دل کا رشتہ‘ ایپ پر پروفائل بنانے والی دوسری مشہور شخصیت بن گئے ہیں۔

entertainment

lifestyle

شخصیات