Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز دن، انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

کاروبار کے آغاز پر 100 انیکس میں 1000 پوائنٹس کا اضافہ
اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2024 04:19pm

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے، جہاں 1000 پوائنٹس اضافے سے 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 4 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں وفاقی وزیرِ پلاننگ احسن اقبال نے آج گونگ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا، جس کے بعد کاروبار میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، جہاں ہنڈریڈ انیکس میں 1000 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار 703 پوائنٹس پہنچ گیا۔

کاروبار کے اختتام تک 100 انڈیکس میں 1284 پوائنٹس اضافہ ہوا اور انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار 559 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے اختتام پر 1917 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 3 ہزار 274 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

PSX

stock market

pakistan stock exchange

100 index

Pakistan Stock Exchange (PSX)