موسم سرما میں ”سپر فوڈ“ شکرقندی کے استعمال کے حیران کن فوائد
سردیوں میں شکر قندی جسم کو گرم رکھنے کے ساتھ ساتھ صحت کے کئی مسائل جیسے شوگر، بی پی، اور خشک جلد سے بچنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ سردیوں میں شکرقندی کھانے کے انہیں فوائد سے آگاہ ہوتے ہیں۔
سردیوں میں قدرت کی طرف سے کئی مزیدار اور لذیذ سوغاتیں فراہم کی جاتی ہیں۔ جو ذائقہ دار ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کے بھی بے شمار فوائد رکھتی ہیں۔ انہی میں سے ایک شکر قندی ہے۔جوک م قیمت اور صحت کے لیے مفید ہونے کی وجہ سے اس موسم میں بہت زیادہ استعمال کی جاتی ہے۔
گھر میں روزانہ کافور جلانے کے حیرت انگیز فائدے
شکر قندی میں صحت مند چکنائی ، پوٹاشیم، وٹامن سی، آئرن، کیلشیم، وٹامن ڈی اور وٹامن بی6 جیسے اہم غذائی اجزا پائے جاتے ہیں۔ جس سے جسم میں گرماہٹرہتی ہے۔ شکر قندی کے اور فائد جانتے یں۔
ہاضمے میں بہتری
شکر قندی میں موجود ہائی فائبر ہاضمے سے متعلق مسائل دور کرنے میں مدد دیتا ہے، شکر قندی سے ہاضمہ درست رہتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق سردیوں میں روزانہ شکر قندی کے ایک سے دو ٹکڑے کھانے سے قبض، تیزابیت اور پیئٹ میں درد جیسے مسائل پیدا نہیں ہوتے ہیں۔
خشک جلد
سرد موسم میں جلد بےرونق اور خشک ہوجاتی ہے۔ ایسی صورت میں شکر قندی میں موجود وٹامن اے ، ای اور سی جلد کو اندر سے غذائیت فراہم کر کے خشکی کے مسئلے کو دور کرنے میں مدد دیتی ہے۔ شکر قندی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات جلد پر جھریاں پڑنے سے روکتی ہے۔
ہائی بلڈ پریشر
شکر قندی کھانے سے دل کے امراض کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ اس میں موجود فائبر جسم سے کولیسٹرول کم کرنے میں مدد دیتا ہے، جبکہ پوٹاشیم ہائی بلڈ پریشر کے مسئلے سے نجات دلاتا ہے۔
آئرن کی کمی
جسم میں آئرن کی کمی ہوتو توانائی بھی ختم ہوجاتی ہے۔ جس سے قوت مدافعت پر بھی برا اثر پڑتا ہے۔ شکر قندی میں ائرن کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اگر اسے روزانہ کھایا جائے توجسم میں آئرن کی کمی کودور کرنے میں بہت مدد ملتی ہے۔
ذیا بیطس
شکر قندی ذیا بیطس کے مریضوں کے لیےبھی مفید ہے۔ شکر قندی خون میں شوگر اور انسولین کے خلاف مزاحمت کو کنٹرول کر سکتی ہے۔ اسی طرح شکر قندی میں فائبر بھی وافر مقدارمیں پایا جاتا ہے اوران کا گلیسیمک انڈیکس کم ہوجاتا ہے، جس کی وجہ سے ان کا بلڈ شوگر لیول پر فوری اثر پڑتا ہےاوربلڈ شوگر لیول فوری طور پر متاثر ہوتاہے۔ جسکی وجہ سے ذیابیطس کے شکار لوگوں کو اپنے خون میں شکر کی سطح کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ سفید چھلکے والی شکر قندی کا استعمال ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید رہتا ہے۔
Comments are closed on this story.