امریکا کا ٹرمپ کے اتحادی ممالک کو دھمکیوں سے متعلق مؤقف سے گریز
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج پُرامن ہونا چاہیئے، حکومت پاکستان کو مظاہرین کے ساتھ نرمی برتنی چاہیئے، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پاکستان میں پُرتشدد مظاہروں پر تبصرہ کرتے ہوئے میتھو ملر نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج پر امن ہونے چاہییں، حکومت پاکستان کو مظاہرین سے احترام کے ساتھ نمٹنا چاہیئے۔
ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزد کابینہ کے ارکان کو دھمکیاں ملنے کے حوالے سے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔
امریکی سیاستدانوں کو بم کی دھمکی، ڈیموکریٹک ارکان نے کانگریس سے اہم مطالبہ کردیا
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم منصبوں سے سکھ رہنما کے قتل کی سازش پر باقاعدگی سے بات ہوتی ہے، امریکا شام میں سیاسی عمل کے ذریعے خانہ جنگی کا خاتمہ چاہتا ہے۔
میتھو ملر کا مزید مزید کہنا تھا کہ ایران عراق سے جنگجوؤں کے ذریعے شامی صدر کی حمایت کر رہا ہے، لبنان جنگ بندی کو امریکا اور فرانس مانیٹر کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ نومبر 2023 میں امریکی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے سکھ رہنما کے قتل کی سازش کو بے نقاب کیا تھا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہری اور سکھ ایکٹوسٹ گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منظوری اُس وقت کے ’را‘ چیف سمنت گوئل نے دی تھی۔
رپورٹس کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسیوں کا کہنا تھا کہ کرائے کے قاتلوں سے رابطہ را کے افسر وکرم یادیو نے کیا۔ ’را‘ نے قتل کا حکم اُس وقت دیا جب جون 23 میں نریندر مودی امریکا کے دورے پر تھے۔
امریکی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ امریکی ایجنسیوں نے ملزمان کے مودی کے قریبی حلقے سے ممکنہ روابط کے شواہد بھی حاصل کرلیے ہیں۔
امریکا کا پاکستان میں دہشتگردی اور پولیس اہلکاروں کے اغوا پر اظہار تشویش
امریکی شہری گرپتونت سنگھ کو قتل کرنے کی بھارتی سازش بے نقاب ہونے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے بھارت کا ہائی پروفائل دورہ منسوخ کردیا تھا۔
حکومت پاکستان کو مظاہرین کے ساتھ نرمی برتنی چاہیے، میتھیوملر ہم دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں،میتھیوملر
بھارت سے سکھ رہنما کے قتل کی سازش پر باقاعدگی سے بات ہوتی ہے،