کراچی میں بھی سرد ہواؤں کی انٹری، ملک کے بالائی اضلاع میں کڑاکے کی سردی
ملک کے بالائی اضلاع میں کڑاکے کی سردی ہے، بلوچستان کے ضلع دکی میں ژالہ باری کا 42 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا جبکہ برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
سوات کے علاقے کالام میں برف باری کے بعد سردی میں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ بالاکوٹ اور وادی کاغان کے پہاڑ روئی کے سفید گالوں سے ڈھک گئے۔
بلوچستان کے علاقے بارکھان میں بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچا، کوئٹہ میں اس وقت سرد ہواؤں کا راج ہے جبکہ کراچی میں بھی سرد ہواؤں نے انٹری دے دی ہے، رات اور صبح کے اوقات میں خنکی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہےگا۔
ملک بھر میں بارش سے موسم مزید سرد، برفباری کے باعث راستے بند، سیاحوں کو روک دیا گیا
گزشتہ روز سب سے زیادہ کوئٹہ اور لیہ میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں ہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
آج سے کراچی کا موسم تبدیل ہونےکی پیشگوئی
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی کا موسم تبدیل ہونے کی پیش گوئی کردی اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جس سے سردی میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے ملتان، لودھراں اور خوشاب میں بارش کے ساتھ سردی بڑھ گئی جبکہ ڈیرہ مراد جمالی کے گرد و نواح کے علاقوں میں بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔
موسم کی صورتحال: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
بلوچستان کے ضلع دکی میں ژالہ باری کا 42 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، ژالہ باری سے سولر پلیٹوں اور درختوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی کا آج پہلا نمبر
ادھر پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی کا آج پہلا نمبر ہے، صبح سویرے ایئر کوالٹی انڈکس 233 ریکارڈ کیا گیا۔
فضائی آلودگی کے اعتبار سے ملتان کا دوسرا نمبر ہے جہاں اے کیوآئی 227 تک پہنچ گیا، اس کے علاوہ لاہور اے کیو آئی 216 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں عراق کا دارالحکومت بغداد آج پہلے نمبر پر ہے، بغداد کا ایئر کوالٹی انڈکس اس وقت 246 ہے جبکہ بھارت کے شہر دہلی کا دوسرا اور پاکستان کا شہر کراچی تیسرے نمبر پر ہے۔۔
Comments are closed on this story.