Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

بھارت میں بنگلہ دیش کے سفارتی مشن پر حملہ

بنگلا دیش میں ہندوؤں پر مظالم کے حوالے سے بھارتی حکومت اور میڈیا کا پروپیگنڈا رنگ لے آیا
شائع 02 دسمبر 2024 11:14pm

بھارت کی ریاست تری پورہ کے دارالحکومت اگرتلا میں پیر کو نامعلوم شر پسندوں نے بنگلا دیش کے اسسٹنٹ ہائی کمیشن پر حملہ کردیا۔ شر پسندوں نے نعرے لگائے اور توڑ پھوڑ کی۔

اگرتلا میں واقع بنگلا دیشی اسسٹنٹ ہائی کمیشن کی عمارت کے باہر انتہا پسند ہندوؤں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ لوگ بنگلا دیش میں ہندوؤں پر ڈھائے جانے والے نام نہاد مظالم کا ڈھنڈورا پیٹ رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش میں ہندوؤں پر مظالم ڈھانے کا بہت خطرناک نتیجہ برآمد ہوگا۔

احتجاجی مظاہرے کے موقع پر پولیس کی نفری بھی موجود تھے۔ مظاہرین نے احتجاج ختم کرتے ہوئے عمارت میں گھسنے کی کوشش کی اور جب پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے توڑ پھوڑ شروع کردی۔

بھارت کی وزارتِ خارجہ نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

protest

Bangladesh

TRIPURA

ASSISTANT HIGH COMMISSION

AGARTALA