پی ٹی آئی نے ایک بار پھر مذاکرات کے تمام دروازے بند کردئے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت ٹھیک ہے، یہ ہمارے لئے اطمینان کا مؤجب ہے، خان صاحب اڈیالہ جیل میں ہی موجود ہیں، لیکن انہوں نے کچھ شکایات بھی کیں۔
شیخ وقاص اکرم نے آج نیوز کے پروگرام ”نیوز انسائٹ وِد عامر ضیاء“ میں بتایا کہ عمران خان نے شکایت کی کہ ان کی اخباروں اور ٹی وی چینلز تک رسائی بند کی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ایک اور گڑبڑ یہ ہوئی ہے کہ خان صاحب سے وکلاء کو ملنے دیا گیا، میڈیا کو ملنے دیا گیا لیکن فیملی کو ملنے نہیں دیا گیا، حالنکہ کورٹ کے آرڈر میں یہ بھی موجود تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اس بات پر زور دیا کہ ایک پُر امن احتجاج پر گولی کیوں چلائی اس کا جواب دینا پڑے گا، کسی چوک پر جاکر بیٹھنا اتنا بڑا گناہ تھا کہ گولی چلا دی جاتی؟
وقاص اکرم نے سوال اٹھایا کہ انہوں نے اتنے لوگ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا لیکن چند عدالتوں میں پیش کئے، تو باقی کہاں ہیں؟
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے اتحاد قائم رکھیں، یہ آپ کے اندر بد اعتمادی پیدا کرنے کی کوشش کریں گے، منظم پروپیگنڈے کریں گے، آپ کو ایک دوسرے سے بدظن کریں گے، آپ نے احتیاط کرنی ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ ایک غلط سوچ ہے کہ ڈی چوک نہ جاتے تو گولی نہ چلتی، پہلی گولی 24 تاریخ کو سی پیک روٹ سے آنے والے ساؤتھ کے پی قافلے پر چلائی گئی، وہاں پہلا شخص زخمی ہوا۔
مذاکرات جاری رہنے کے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ’12 شہیدوں کے لاشے پڑے ہیں، آپ سمجھتے ہیں کہ کسی نے مذاکرات شروع کردینے ہے، کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں‘۔
Comments are closed on this story.