انٹرنیٹ کی سُست رفتاری ختم نہ ہوسکی، صارفین کو پریشانی کا سامنا
پاکستان میں ایک ہفتے سے انٹرنیٹ کی سُست رفتاری تاحال ختم نہ ہوسکی، انٹرنیٹ کی سُست رفتاری سے صارفین کو انسٹاگرام، ایکس، فیس بُک اور واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال میں پریشانی کا سامنا ہے۔
صارفین کو آڈیو پیغام بھیجنے، تصاویر اور ویڈیو کی اپلوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ میں بھی مسائل درپیش ہیں جبکہ آن لائن کاروبار، آن لائن کلاسز اور سفر کیلئے رائیڈز بُک کرنے میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔
کراچی سمیت ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر
فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز اور آن لائن ٹیکسی سروس سے جڑے دیہاڑی داروں کو اپنا روزگار خطرے میں دکھائی دے رہا ہے۔
جڑانوالہ میں ٹک ٹاک کا شوق نئی نویلی دلہن کی جان لے گیا
انٹرنیٹ موجودہ دور کی ڈیجیٹل معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لیکن اس کی سست رفتار بہت سے کاروبار کی بقا خطرے میں ڈال رہی ہے ، تمام تر صورتحال پر پی ٹی اے کی جانب سے ابھی تک کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔