قصورمیں نشہ نہ ملنے پر نوجوان نے خود کوآگ لگالی
ذیشان نشے کا عادی تھا،گھروالوں سے رقم کا مطالبہ، آگ لگنے سے جسم بری طرح جھلس گیا، اسپتال منتقل
قصورکے تھانہ صدرکی حدود میں نشے کے عادی نوجوان نے خود کا آگ لگالی۔ تفصیلات کے مطابق قصورمیں تھانہ صدرکی حدود میں نوجوان نے نشے کے پیسے نہ ملنے پر گھر والوں سے ناراض ہو کر خود کو آگ لگالی۔
پولیس کے مطابق گلبرگ کے رہائشی 26 سالہ نوجوان ذیشان نشے کا عادی تھا گھروالوں سے پیسوں کا مطالبہ کیا رقم نہ ملنے پرخود کو آگ لگا لی جس کے باعث اس کا جسم بری طرح جھلس گیا۔
پولیس نے نوجوان کو اسپتال منتقل کرنے کے بعد مزید قانونی کا کارروائی کا آغازکردیا۔
مقبول ترین