پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی اونچی اڑان جاری، 100 انڈیکس ریکارڈ سطح پر بند
100 انڈیکس نے 16 ماہ کے دوران 40 ہزار سے ایک لاکھ کا ہندسہ عبور کیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے دن ہی 100 انڈیکس میں 1917 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 3 ہزار 274 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔
پیر کو کاروبار کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں مثبت تیزی دیکھی گئی، ایک موقع پر 100 انڈیکس 1257 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 2 ہزار 614 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ایک لاکھ کا تاریخی سنگ میل عبور کیا تھا، 100 انڈیکس نے 16 ماہ کے دوران 40 ہزار سے ایک لاکھ کا ہندسہ عبور کیا تھا جو دنیا کی کسی بھی اسٹاک ایکسچینج سے بہتر پوزیشن ہے۔
PSX
100 index
Pakistan Stock Exchange (PSX)
مقبول ترین