پی ٹی آئی رہنماؤں کا مرکزی قیادت کی شکایت عمران خان سے کرنے کا فیصلہ
ڈی چوک احتجاج پر فورسز کے کریک ڈاؤن کے بعد تحریک انصاف میں اختلافات شدت اختیار گئے ہیں، تحریک انصاف کے رہنما مرکزی قیادت سے نالاں ہیں اور بانی پی ٹی آئی کو مرکزی قیادت کی شکایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ سمیت مرکزی قیادت پر الزامات کی بارش کردی۔
رہنما پی ٹی آئی کا چیف جسٹس کو خط، ڈی چوک واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی اپیل
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہمارے نام ایف آئی آر میں ہیں لیکن بیرسٹر گوہر ہر بار بچ نکلتے ہیں۔
حلیم عادل شیخ نے اجلاس میں کہا کہ ہمیں بتائیں ان کا پیر کون ہیں یا انہیں تعویذ کون دیتا ہے؟ جس پر شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں بھی بتائیں ہم بھی وہاں سے تعویذ لے لیتے ہیں۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہم پر ایف آئی آر ہورہی ہیں لیکن مرکزی قیادت آزاد ہے۔
ذرائع کے مطابق کور کمیٹی ممبران نے مرکزی قائدین کو کشیدگی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی قیادت نہ گراؤنڈ پر تھی نہ ہی قائدانہ کردار ادا کیا۔
پی ٹی آئی احتجاج، پختونخوا پولیس کے پاس آنسو گیس شیلز کے اسٹاک کی تفصیلات
علی محمد خان نے بھی آڈیو بیان میں کہا تھا کہ پارٹی کی مرکزی قیادت مذاکرات میں مصروف تھی۔