Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

ابھیشیک بچن کا بیویوں سے متعلق چونکا دینے والا بیان، ویڈیو وائرل

ابھیشیک بچن کی ایشوریا رائے کے ساتھ علیحدگی کی افواہیں زوروں پرہیں
شائع 02 دسمبر 2024 04:08pm

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نےشادی شدہ افراد کو بیویوں سے متعلق اہم مشورہ دے دیا۔

ابھیشیک بچن نے گزشتہ رات ممبئی میں منعقدہ فلم فیئر او ٹی ٹی ایوارڈز 2024 میں شرکت کی اور کرینہ کپور کو ایوارڈ دیا اس ایوارڈ شو میں ابھیشیک بچن کی شو کے میزبان سے ہونے والی گفتگو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

امیر ترین باڈی گارڈ، روی سنگھ بمقابلہ شیرا، کون آگے؟

گفتگو کی قابل ذکر بات ابھیشیک بچن کا شادی شدہ مردوں کو بیویوں کے حوالے سے مشورہ دینا ہے۔

جب میزبان نے ابھیشیک سے مخاطب ہوتے ہوئے ان کی بے مثال پرفارمنس کے بارے میں سوال کرتے ہوئے کہا کہ’ایک چھوٹا سا سوال ہے کہ آپ اتنی اچھی پرفارمنس دیتے ہیں کہ ناقدین بھی لاجواب ہوجاتے ہیں اور کچھ کہہ نہیں پاتے، آپ ایسا کیسے کرلیتے ہیں؟’

ابھیشیک بچن نے جواب میں کہا ’یہ بہت سادہ بات ہے، اس میں ہمارا کمال نہیں، جو ڈائریکٹر کہتا ہے ہم وہی کرتے ہیں اور کام کرکے خاموشی سے گھر چلے جاتے ہیں‘۔

تاہم میزبان نے اس جواب کا بیوی کی بات ماننے سے موازنہ کیا جس پر ابھیشیک نے کہا تمام شادی شدہ مردوں کو یہ کرنا چاہیے، جو بیوی کہے اس کی بات مانیں اور وہی کریں۔ ابھیشیک بچن کا یہ جواب تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

و اضح رہے کہ ابھیشیک بچن کی یہ ویڈیو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ان کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کے ساتھ علیحدگی کی افواہیں زوروں پرہیں۔

ابھیشیک اور ایشوریا 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ لیکن کچھ عرصے سے یہ جوڑا ایک ساتھ دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

ایشوریا نے حال ہی میں انسٹاگرام پر آرادھیا کی 13ویں سالگرہ کی تقریب کی تصاویر شیئر کی تھیں ۔ ان تصاویر میں بھی ابھیشیک موجود نہیں تھے۔ تاہم دونوں جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

entertainment

lifestyle

شخصیات