سونے کی مقامی اور بین الاقوامی قیمتوں میں کمی
عالمی بازار میں سونے کی قیمت 17 ڈالرز کم ہو کر 2 ہزار 633 ڈالرز فی اونس ہو گئی
ملک میں سونے کی قیمت میں آج 1700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1700 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 74 ہزار 500 روپے ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 1457روپے کی کمی ہوئی ہے اور اب قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 340 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 17 ڈالرز کم ہو کر 2 ہزار 633 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔
Gold prices
Gold rates Pakistan
Gold Rates 2024
مقبول ترین