شاہ رُخ خان کی عمر زیادہ ہے انکی ہیروئن بننے کی خواہش نہیں، روما مائیکل
خوبرو اور پرکشش روما مائیکل ماڈلنگ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والا نیا ٹیلنٹ ہیں۔ انہوں نے ڈرامہ ”اقتدار“ میں پہلی مرتبہ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
وہ حال ہی میں اس وقت کافی تنقید کی زد میں آئیں جب انہوں نے مس گرینڈ انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کی اور اس کے ایک راؤنڈ کے دوران بکنی پہنی۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز مس ویت کے ذریعے کیا اور وہ کئی فیشن مہموں میں کام کر چکی ہیں۔
“ بسمل“ کی مومل عرف شیربانو رحمانی کون ہیں؟
روما مائیکل نے ایٰک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ مس گرینڈ انٹرنیشنل اس لیے گئی تھیں کیونکہ وہ بین الاقوامی مارکیٹ میں کام کرنا چاہتی تھیں اور انہیں دنیا بھر سے بہت سی آفرز مل رہی ہیں۔
روما مائیکل کا کہنا تھاکہ وہ ہندوستانی پروجیکٹس میں کام کرنا چاہتی ہیں اورحالات بہتر ہونے کی صورت میں وہ ہندوستان میں کام کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔تاہم شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں انہوں نے دلچسپ جواب دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا لگے گا لیکن وہ ان کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آنے کا امکان نہیں دیکھتیں کیونکہ شاہ رخ خان کی عمر زیادہ ہے، اور انکی عمر 29سال ہے اس لیے بقول ان کے وہ اپنے ہم عمر اداکاروں کے ساتھ کام کو ترجیح دیتی ہیں۔
Comments are closed on this story.