Aaj News

پیر, دسمبر 02, 2024  
29 Jumada Al-Awwal 1446  

آغا سراج درانی کے کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کا فیصلہ محفوظ

نیب قانونی ترامیم کے بعد کیس نہیں بنتا ہی نہیں،میرے موکل پراپرٹی کے حوالے سے انکم ٹیکس، ایف بی آر پہلے کلئرنس دے چکے ہیں، وکیل
شائع 02 دسمبر 2024 01:58pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

کراچی : احتساب عدالت نے سابق اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

احتساب عدالت نے میں سابق اسپیکرسندھ اسمبلی کے خلاف دائر ریفرنس سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی، سینئروکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیئے۔

فاروق ایچ نائک نے دلائل میں کہا کہ آغا سراج درانی پر نیب قانونی ترمیم کے بعد کیس نہیں بنتا، قانون میں لکھا ہے کہ بے نامی اورایسوسی ایٹس کو آٓپ کیس میں نامزد نہیں کرسکتے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد

میرے موکل پراپرٹی کے حوالے سے انکم ٹیکس، ایف بی آر پہلے کلئرنس دے چکے ہیں۔

agha sirwaj