Aaj News

پیر, دسمبر 02, 2024  
29 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈاکٹر عافیہ کیس، امریکا جانے والے وفد کومالی معاونت فراہم کرنے کی سمری پر دستخط

اسلام آباد:جسٹس سرداراعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی
شائع 02 دسمبر 2024 01:09pm

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت یابی اور رہائی سے متعلق کیس میں وزیراعظم نے واشنگٹن جانے والے وفد کو مالی معاونت فراہم کرنے کی سمری پر دستخط کردیئے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا۔ نمائندہ وزارت خارجہ نے بتایا کہ وفد کے ویزوں سے متعلق درخواست وزارت خارجہ نے بھیج دی ہے، امید ہے ایک ہفتے تک منظوری ہو جائے گی۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت تیرہ جنوری تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی رہائی کی درخواست پر سماعت کے دوران دلچسپ ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم کو سمری بھیجیں، وہ دیکھیں امریکا جانے والے وفد کا خرچہ کون دے گا، اگر سمری وزیر اعظم تک نہیں پہنچتی تو اس پر پی ٹی آئی لکھ دیں، پی ٹی آئی لکھنےسےجلدی پہنچ جائے گی۔

سمری وزیراعظم تک نہیں پہنچتی تو اس پر پی ٹی آئی لکھ دیں، جلد پہنچ جائیگی، اسلام آباد ہائیکورٹ

عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے حکومت نے امریکی صدر کو خط لکھ دیا