اس عمر میں پیار ملنا اچھا لگتا ہے، ثمینہ احمد
ثمینہ احمد کا شمار پاکستان کی باصلاحیت لیجنڈ فنکاروں میں ہوتا ہے۔ ان کی شہرت پی ٹی وی کے دور سے ہے اور آج بھی ان کے پرستار ان سے محبت کرتے ہیں۔
ثمینہ احمد نے اپنے شریک اداکار منظر صہبائی سے شادی کی ہے اور وہ پاکستان کےسب سے پیارے جوڑوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ مداح ہمیشہ ان کی تعریف کرتے ہیں اور ان کی محبت بہت سے لوگوں کے لیے خوبصورت اور متاثر کن ہے۔
نیلم منیر جلد شدی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں، دولہا کون؟
ثمینہ احمد ایک شو میں مہمان تھیں اور انہوں نے اپنی شادی کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ منظر صہبائی سے شادی نے ان کی زندگی میں نئی توانائی پیدا کی۔ وہ بہت زیادہ خوش ہیں، ان کے پاس زندگی کا ایک نیا نقطہ نظر ہے اور اس عمر میں پیار ملنا اچھا لگتا ہے۔
اپنی شادی کی خبر پر بچوں کے ردعمل کے بارے میں انہوں نے کہا کہ شروع شروع میں ان کے بچے اس خبر پر چونک گئے تھے لیکن اب وہ ٹھیک ہیں اورخوش ہیں۔
سینیئر اداکارہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ شادی کرنا اور اپنی زندگی میں کسی خاص کا ہونا آپ کی تنہائی کو دور کرتا ہے۔ جب آپ کام سے واپس لوٹتے ہیں اور آپ کو احساس ہوتا ہے کہ کوئی ہے جو آپ کا انتظار کررہا ہے تو یہ احساس آپ کو انجانی خوشی دیتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ طلاق کے اتنے سالوں بعد شادی کرنا ایک مشکل فیصلہ ہوتا ہے۔ آپ اپنے طریقے سے زندگی گذار رہے ہوتے ہیں اور آپ کو پھر نئے شخص کے ساتھ موجود ہونے کےبعد نئے طریقے سیکھنے ہوں گے اس طرح یہ ایک ڈرا دینے والا فیصلہ ہوتا ہے۔
Comments are closed on this story.