Aaj News

پیر, دسمبر 02, 2024  
29 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کی مشکلات میں مزید اضافہ، مزید 7 مقدمات میں گرفتار

گرفتاری کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا
اپ ڈیٹ 02 دسمبر 2024 02:35pm

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کوتھانہ نیوٹاون سمیت سات مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ جی ایچ کیوحملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی،شاہ محمود قریشی سمیت دیگرملزمان پر فرد جرم آج بھی عائد نہ ہو سکی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کےجج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرتھانہ نیو ٹاون پولیس نے بانی پی ٹی آئی کوعدالت میں پیش کیا۔

دلائل مکمل ہونے پرعدالت نے بانی پی ٹی آئی کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے پانچ اکتوبراور28 ستمبرکے مزید 6 مقدمات میں بھی بانی پی ٹی آئی کو جوڈیشل ریمانڈ پربجھوا دیا۔

انسداد دہشت گردی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیوگیٹ حملہ کیس کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی لیگل ٹیم کی جانب سے 23 اے ٹی اے کی درخواست دائرکی گئی۔ موقف اپنایاکہ مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں،مقدمہ متعلقہ عدالت کو بجھوایا جائے۔

وکلاء صفائی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت منگل کو انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوگی۔

imran khan

IMRAN KHAN Adiyala Jail

IMRAN KHAN IN JAIL