اہل کراچی سرد راتوں کیلئے تیار ہوجائیں، درجہ حرارت بتدریج کم ہوگا
اب شہر کے درجہ حرارت بتدریج کم ہونگے، چیف میٹرولوجسٹ
چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے کہا ہے کہ کراچی شہر میں کوئٹہ کی ہواؤوں کا داخلہ شروع ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں شمال مشرقی خنک ہوا چل رہی ہے، شہر کی راتیں سرد ہونا شروع ہوگئی، دن میں بھی گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 5 یا 6 دسمبر سے رات کا درجہ حرارت 14 تا 16 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہونے کا امکان ہے، دن کا درجہ حرارت 28 تا 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق اب شہر کے درجہ حرارت بتدریج کم ہونگے، بالائی علاقوں، بلوچستان کے علاقوں میں بارش کی وجہ سے سرد ہوائیں داخل ہوں گی۔
پاکستان
karachi
karachi weather
مقبول ترین